دہلی پولیس نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو نوٹس بھیجا ہے۔ پولیس نے راہول کے اس بیان کا نوٹس لیتے ہوئے نوٹس جاری کیا ہے کہ انہوں نے بھارت جوڑو یاترا کے دوران سری نگر میں کہا تھا کہ خواتین کو جنسی طور پر ہراسانی کی باتیں سنی تھیں۔ نوٹس میں پولیس نے راہل سے کہا ہے کہ وہ متاثرین کے بارے میں معلومات دیں تاکہ ان کو تحفظ فراہم کیا جاسکے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مطابق راہل گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا کے دوران سری نگر میں خواتین کو لے کر یہ بیان دیا تھا۔ سوشل میڈیا پوسٹ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے سوالناموں کی فہرست بھیجی ہے۔ نوٹس میں پولیس نے متاثرین کے بارے میں تفصیلات فراہم کرنے کو کہا ہے تاکہ انہیں تحفظ فراہم کیا جا سکے۔دہلی پولیس کے مطابق دہلی پولیس کی ٹیم خود یہ نوٹس دینے ان کے گھر گیی تھی اور راہل نے یہ نوٹس رسیور کیا۔