نئی دہلی :(ایجنسی)
سال 2020 میں شمال مشرقی دہلی میں فسادات کے ایک معاملے میں دہلی ہائی کورٹ نے قتل کے دو ملزمین کو ضمانت دے دی ہے اور ایک کی ضمانت مسترد کر دی ہے۔ معلومات کے مطابق یہ ایک بزرگ خاتون اکبری بیگم کے قتل کا معاملہ تھا جس کی منگل کو ہائی کورٹ میں سماعت چل رہیتھی۔
ملزمان نے درخواست ضمانت دائر کی تھی جس میں سے عدالت نے دو ملزمان کو ضمانت پر رہا کر دیا تاہم ایک ملزم کی ضمانت منظور کرنے سے انکار کر دیا۔ معلومات کے مطابق اکبری بیگم شمال مشرقی دہلی کے بھجن پورہ کی رہنے والی تھیں۔
پولیس کے مطابق وہ 2020 کے فسادات کے دوران اپنے گھر کے اندر تھی جب ایک ہجوم نے ان کے گھر کو آگ لگا دی جس میں اکبری بیگم کی موت ہو گئی۔