Tag Code:
Advertise With Us
اردو
हिन्दी
ستمبر 27, 2023
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • خبریں
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • متفرقات
  • ہیٹ کرا ئم
No Result
View All Result
  • ہوم
  • خبریں
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • متفرقات
  • ہیٹ کرا ئم
No Result
View All Result
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
No Result
View All Result
Support Us
Home فکر ونظر مضامین

مسلمانوں میں پسماندہ ،غیر پسماندہ کی بحث
تحریر:مسعود جاوید

RK News by RK News
اکتوبر 21, 2022
in مضامین
0
113
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ویسے تو دین اسلام کی روشنی میں مسلمانوں میں ذات پات کا نظام نہیں ہے اور اعلی و ادنی کا معیار کسی کا کسی نسل میں پیدائش اور پرورش نہیں ہے ۔ اعلی و ادنیٰ ناپنے کا پیمانہ ” تقوی ” یعنی پرہیزگاری ہے جیسا کہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے قرآن مجید میں فرمایا: أن اكرمكم عند الله اتقاكم” یعنی جو جتنا متقی اور پرہیزگار ہے وہ اللہ کی نظر میں اتنا ہی مکرم ہے ۔ اور جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” کسی گورے کو کالے پر اور کسی عربی کو عجمی پر افضلیت نہیں ہے ۔ افضلیت طے کرنے کے لئے رنگ نسل اور علاقہ نہیں بلکہ تقوی معیار ہے۔

تاہم برصغیر ؛ ہندوستان، پاکستان اور بنگلہ دیش کے مسلمان ہندوؤں کے ساتھ سماجی میل جول کی وجہ سے ہندوؤں کے طبقاتی نظام ؛ (١) برہمن ، (٢) کشتریہ یا چھتری ، (٣) ویسیہ اور (٤) شودر ، سے متاثر ہوئے ہیں اور مسلمانوں میں بھی کسی حد تک اعلی و ادنیٰ کی طبقاتی تفریق در آئی ہے ۔ چنانچہ مسلمانوں میں بھی طبقات: –
(١) اشراف (٢) اجلاف اور (ارذال) پائے جاتے ہیں تاہم ہندوؤں کی طرح مسلمانوں میں طبقات کے نام پر بہت زیادہ بھید بھاؤ نہیں ہے۔‌ ہندوؤں میں مذہبی کتب کا علم اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کے جملہ حقوق برہمنوں کے لئے محفوظ ہیں جبکہ مسلمانوں میں مذہبی تعلیم اور مذہبی شعائر کی ادائیگی سادات کے ساتھ مخصوص نہیں ہے۔ مسلمانوں میں کسی طرح کا چھوا چھوت untouchability نہیں پائی جاتی ہے۔ ایسا کہیں بھی کسی کے ساتھ نہیں ہوتا ہے کہ ایک دسترخوان پر کھانے پینے اور ایک گلاس سے پانی پینے سے کسی کو برادری کے نام پر احتراز ہو۔
درحقیقت مذہبی علوم کی تعلیم اور تعلم پر کسی بھی برادری کی مونوپولی نہیں ہے اور عہدے و مناصب مذہبی تعلیم میں لیاقت و صلاحیت کی بنیاد پر دیئے جاتے ہیں۔ مساجد کے امام ، نائب امام ، مؤذن اور مدارس دینیہ کے مہتمم ، ناظم ، صدر مدرس اور مدرسین سے لے کر طلباء تک ، پڑھنے پڑھانے اور انتظام و انصرام میں ذات برادری کے نام پر کسی کو ترجیح نہیں دی جاتی ہے۔ مدارس میں پڑھانے اور پڑھنے والوں کی اکثریت بھی غیر سادات کی ہوتی ہے۔

ان تمام باتوں کے باوجود ، مسلمانوں کے یہاں طبقاتی نظام کسی حد تک باقی ہے تاہم ہندوؤں کی طرح وہ مذہبی نقطہ نظر سے نہیں بلکہ سماجی اعتبار سے ہے۔‌ خصوصاً شادی بیاہ کے موقع پر ذات پات دیکھی جاتی ہے۔ لیکن وہ اس قدر اہم اس لئے نہیں ہے کہ اس میں نہ صرف ذات پات کی چھان بین ہوتی ہے بلکہ بعض خاندانوں میں ہڈی سے ہڈی بھی ملائی جاتی ہے کہ اوپر کی پشت میں جاکر کسی نہ کسی پوائنٹ پر خاندان ایک ہو (ایک گوتر کنبہ)

دوسری بات یہ کہ اپنے اپنے کنبے کی شناخت (افضلیت نہیں) کا ذکر اللہ نے قرآن کریم میں بھی کیا ہے : ” وَجَعَلْنَٰكُمْ شُعُوبًا وَقَبَآئِلَ لِتَعَارَفُوٓاْ” یعنی ہم (اللہ) نے تمہیں مختلف قوموں اور قبیلوں میں تقسیم کیا تاکہ ایک دوسرے کو پہچان سکو ۔ تو اگر سید سید سے شیخ سے پٹھان پٹھان سے ملک ملک سے انصاری انصاری سے سیفی سیفی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوتے ہیں تو اس میں قباحت نہیں ہے۔
لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ قید بھی ختم ہو رہی ہے۔ بالخصوص بڑے شہروں میں رشتے کے لئے ذات پات سے کہیں زیادہ تعلیم اور اسٹیٹس کو ترجیح دی جاتی ہے اور یہ بھی عیب نہیں اس لئے کہ شریعت ہمیں کفو یعنی equal status میں رشتے کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔

حکومتی اداروں میں ملازمت میں ریزرویشن ، تعلیمی اداروں میں حصول تعلیم کے لئے ریزرویشن اور حکومت کی جانب سے دی جانے والی خصوصی مراعات کے حصول کے تعلق سے مسلمانان ہند منقسم رہے ہیں۔ بعض لوگوں نے اسے وقار کا مسئلہ بنایا تھا کہ سماج کے نیچی ذات کے ہندوؤں کی کیٹیگری میں ہمارا نام کیوں ہو ! تو بعض لوگ ریزرویشن سے مستفید ہونے کے تناظر میں شامل ہونے کی بھر پور تائید کرتے ہیں۔
دستور ہند میں ایک بند ایسا ہے جو گرچہ حکومت کو سیکولر کے پابند رکھنے کے لئے ضروری ہے مگر اس کا نقصان کہیں نہ کہیں مسلمانوں کو ہوتا ہے۔ وہ اس طرح کہ دستور ہند کے بموجب حکومت کسی مذہب کے فروغ کے لئے یا کسی مذہب کے خلاف کام نہیں کرے گی یعنی حکومت غیر جانبدار رہے گی مذہب کی بنیاد پر کسی کو ریزرویشن اور خصوصی مراعات نہیں دے گی۔ ہاں ذات پات اور معاشی پسماندگی کی بنیاد پر مخصوص قبائل اور برادریوں کے لئے سرکاری محکموں میں ملازمت کے مواقع میں ریزرویشن اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دے رہی ہے جس سے نیچی ذات کے ہندو اور مذہبی اقلیتیں بہت مستفید ہوتی ہیں۔

مسلمان مختلف وجوہات کی بنا پر ریزرویشن اور مراعات سے بہت زیادہ فائدہ نہیں اٹھا پاتے ہیں۔ اس کی ایک وجہ بروقت معلومات کی کمی کا ہونا ہے۔ ہماری ملی تنظیموں کے پاس ایسا کوئی میکانزم نہیں جو ان ریزرویشن اور مراعات سے مستفید ہونے میں ناخواندہ مستحق مسلمانوں کی مدد کرے۔
اس تناظر میں بدرجہ مجبوری مسلمانوں کو غیر پسماندہ اور پسماندہ میں تفریق روا رکھنے دیا جا سکتا ہے ۔
پچھلے دنوں موجودہ حکومت ن

Related

ShareTweetSend
Previous Post

مسلمان مالدار،عقلمند نہیں؟دیوی دیوتاؤں کی پرستش پر بی جے پی ممبر اسمبلی کا سوالیہ نشان

Next Post

یوپی:پلازمہ کی جگہ جوس چڑھا دیا،مریض کی موت،اسپتال سیل

RK News

RK News

Related Posts

مضامین

کنور دانش علی کا کرب !
تحریر:۰شکیل رشید ( ایڈیٹر، ممبئی اردو نیوز)

ستمبر 25, 2023
مضامین

“نیا بھارت” آپ کے دروازے پر

ستمبر 24, 2023
مضامین

شاہ رخ خان کی مقبولیت، ہندو قوم پرستی کے لیے ایک چیلنج

ستمبر 24, 2023
مضامین

کیا بھارت بحیرہ روم کے “گریٹ گیم” میں شامل ہورہا ہے ؟

ستمبر 8, 2023
مضامین

ہندوتو کی سیاسی کامیابی نے ہندوؤں کا ،احساس انصاف، تباہ کردیا

اگست 10, 2023
مضامین

منی پور کو دوسرا کشمیر بننے سے روکا جائے:تحریر شرون گرگ

جولائی 24, 2023
Next Post

یوپی:پلازمہ کی جگہ جوس چڑھا دیا،مریض کی موت،اسپتال سیل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
  • 19.7k Fans
  • 87k Followers
  • Trending
  • Comments
  • Latest
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
اے ٹی ایس کونہیں ملا ریمانڈ، عدالت نے پھٹکارا،مولانا کلیم کو چودہ دن کے لیے جیل بھیج دیا

اے ٹی ایس کونہیں ملا ریمانڈ، عدالت نے پھٹکارا،مولانا کلیم کو چودہ دن کے لیے جیل بھیج دیا

ستمبر 22, 2021
عمر گوتم کی بیٹی  کا کرب،سب نے ہمیں چھوڑدیا، لڑائ میں اکیلے رہ گیے،تنظمیں بھی خاموش،زندگی ختم سی ہوگئ

عمر گوتم کی بیٹی کا کرب،سب نے ہمیں چھوڑدیا، لڑائ میں اکیلے رہ گیے،تنظمیں بھی خاموش،زندگی ختم سی ہوگئ

نومبر 26, 2021
پہچانیے کون ہے یہ شخص!

پہچانیے کون ہے یہ شخص!

اکتوبر 26, 2021
ٹوٹ گئیں زنجیریں،آئے دیوانے باہر،کہا- جنگ جاری رہے گی

ٹوٹ گئیں زنجیریں،آئے دیوانے باہر،کہا- جنگ جاری رہے گی

2
ہندوتوا میں پھنسنے کی جگہ نئے بیانیہ پرکانگریس میں غور

ہندوتوا میں پھنسنے کی جگہ نئے بیانیہ پرکانگریس میں غور

2
برطانوی حکمران جماعت میں ’اسلاموفوبیا ایک مسئلہ‘ ہے: رپورٹ

برطانوی حکمران جماعت میں ’اسلاموفوبیا ایک مسئلہ‘ ہے: رپورٹ

1
سینٹرل وسٹا کی زد میں مساجد،امانت اللہ کا انتباہ

سینٹرل وسٹا کی زد میں مساجد،امانت اللہ کا انتباہ

1

کرناٹک:مسجد میں گھس کر جے شری رام کے نعرے، دو ہندوتووادی گرفتار

ستمبر 26, 2023

پاکستان کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں: نگراں وزیر خارجہ

ستمبر 26, 2023

صدام کو امریکی قیدی کے طور پر دیکھنا گالی سے کم نہیں تھا: ایاد علاوی

ستمبر 26, 2023

آر ایس ایس “لوجہاد“ اور تبدیلی مذہب کے خلاف مہم تیز کرے گا

ستمبر 26, 2023

أخبار حديثة

کرناٹک:مسجد میں گھس کر جے شری رام کے نعرے، دو ہندوتووادی گرفتار

ستمبر 26, 2023

پاکستان کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں: نگراں وزیر خارجہ

ستمبر 26, 2023
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کاپابندہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک وملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں وتجزیوں کے اعلی معیارکی بدولت سماج کے ہرطبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

Quick Links

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • خبریں
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • متفرقات
  • ہیٹ کرا ئم

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

No Result
View All Result
  • ہوم
  • خبریں
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • متفرقات
  • ہیٹ کرا ئم

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

<-- popup advt. -->
<-- popup advt. -->