نئی دہلی: یونائٹیڈ نیوز آف انڈیا (یو این آئی) اور روزنامہ راشٹریہ سہارا کے سابق کارکن محمد آصف علی کا آج صبح دل کا دورہ پڑنے سے دہلی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر تقریباً 52برس تھی۔ پسماندگان میں اہلیہ، دو بچے اور والدین ہیں۔