وارانسی :(ایجنسی)
گیان واپی سروے کی رپورٹ آج (منگل) کو عدالت میں پیش نہیں کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق کورٹ کمیشن رپورٹ کی تیاری کے لیے مزید 2 سے 3 دن کا وقت مانگ سکتی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ پیر کو ہندو فریق نے وضوخانہ میں ایک بڑا شیولنگ دیکھنے کا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد عدالت نے اس جگہ کو سیل کرنے کا حکم دے چکا ہے ۔
زی نیوزہندی کی خبر کےمطابق گیان واپی مسجد کے احاطے میں تین دنوں تک کئے گئے سروے کی وجہ سے ایڈووکیٹ کمشنر اجے مشرا رپورٹ تیار کرنے میں وقت لے رہے ہیں۔ آج ایڈووکیٹ کمشنر اجے مشرا عدالت میں سروے کی رپورٹ پیش کرنے کے لیے مزید 2 سے 3 دن کا وقت مانگ سکتے ہیں۔
گیان واپی مسجد کی سروے رپورٹ پر اسسٹنٹ کورٹ کمشنر اجے پرتاپ سنگھ نے کہا کہ یہ سروے تین دن تک جاری رہا۔ 50 فیصد رپورٹ تیار ہے۔ رپورٹ کی تیاری نہ ہونے کے باعث آج رپورٹ عدالت میں پیش نہیں کی جائے گی۔ ہم عدالت سے 3 سے 4 دن کا وقت مانگیں گے۔