نئی دہلی:(پریس ریلیز)
دہلی کی معروف سماجی تنظیم الحکمہ فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ضیاءالدین احمد نے فاؤنڈیشن کے متوسلین سے بالخصوص اورملک کے باشندوں سے بالعموم اپیل کی ہے کہ کسی بھی خوف سے بالاتر ہوکر اس موسم سرما میں خاص طور سے ٹھنڈسے بچیں اور اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ اپنی قوت مدافعت ک بحال رکھیں۔ کوئی ایسی چیز جو صحت کے لیے مضر اور نقصان دہ ہو وہ قطی استعمال نہ کریں اور جو چیزیں اپنی صحت کے لئے ضروری اور مفید ہوں وہ لازما استعمال کی جائیں۔ یہ کھانے پینے کی چیزیں بھی ہوسکتی ہیں اور بری عادتیں مثلاً شراب نوشی، تمباکو کابے تحاشہ استعمال اور لائف اسٹائل کی بے ترتیبی وغیرہ بھی لیکن ان کی تفصیلات خود نے طے کریں بلکہ حفظان صحت کے ماہرین اوراطباء کرام سے رجوع کریں اور اپنے مزاج وجسمانی ساخت مشاغل کو محلوظ رکھتے ہوئے ان سے مشورہ کے بعد روز مردہ کے معمولات طے کئے جائیں اور ان کے مطابق عمل کیاجائے تاکہ یہ جسم جواللہ کی امانت بھی ہے اورنعمت بھی ہماری کوتاہیوں کی وجہ سے بیماریوں کاشکار نہ ہوجائے۔
یہ بھی خیال رہے کہ بیمار ہوجانے پر بیماری کو قطعی بڑھنے نہ دیں اور فوراً کسی حکیم ، ویدیا ڈاکٹر سے رجوع کریں اور بیماری کا علاج کرائیں۔ یہ بھی ملحوظ رہے کہ موت کا وقت متعین ہے جو صرف خدا کے ہاتھ میں ہے اور اس کے متعین کردہ وقت سے پہلے نہ موت آسکتی ہے اور نہ اس کے بعد۔ ہماری ذمہ داری صرف یہ ہے کہ زندگی کی جو ساعتیں ہمیں ملی ہیں انہیں جسمانی اورروحانی لحاظ سے بحال رکھیں اور مالک حقیقی کے احکام کی بجا آوری کرتے رہیں۔ اللہ ہمیں علم کے حصول اور صحیح فکر وعمل کو توفیق عطا فرمائے۔ آمین