لکھنؤ:(ایجنسی)
عام آدمی پارٹی اور سماج وادی پارٹی کے درمیان اتحاد کی خبریں میڈیاں میں کافی دنوں سے چل رہا تھا۔ دونوں پارٹیاں حکمت عملی طور سے خاموش تھیں۔ لیکن سنجے سنگھ کے آج کے اعلان نے صورتحال واضح کر دی۔ سنجے سنگھ نے کہا کہ بی جے پی کو عوام کا بھروسہ نہیں ہے۔ وہ پیسے کی طاقت سے الیکشن لڑنا چاہتی ہے۔ عوام کا اعتماد صرف ہماری پارٹی پر ہے۔ ہماری حکومت نے ریاست دہلی میں اپنا کام دکھایا ہے۔
سنجے سنگھ نے آج تقریباً انہی اعلانات کو دہرایا جو ’آپ‘ سپریمو اروند کیجریوال نے گزشتہ ہفتہ اتوار کو لکھنؤ کی پریس کانفرنس میں کیا تھا۔ اس میں صرف ایک اعلان نیا ہے کہ ’آپ‘اب کسی سیاسی پارٹی کے ساتھ معاہدہ نہیں کرے گی۔
کیجریوال بھی 300 یونٹ مفت بجلی دینے کا وعدہ کرکے گئےتھے۔بجلی کا جو مفت بجلی دینےکا وعدہ ایک نیا ہواہے جسے ہر پارٹی آئندہ یوپی الیکشن میں کھیلنا چاہتی ہے ۔ دہلی میں ماڈل کی کامیابی سے جانچ کرنے کے بعد آپ یوپی سمیت دیگر ریاستوں میں بھی ایسے ہی وعدے کر رہی ہے۔ دہلی میں آپ ہر گھر کو 300 یونٹ مفت بجلی دیتی ہے۔