نئی دہلی : (ایجنسی)
درگا پوجا کے دوران بنگلہ دیش میں ہندو مندروں میں توڑ پھوڑ کے بعد وہاں رہنے والے ہندو اقلیتوں پر حملوں کی اطلاعات ہیں۔ ایسے میں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ، اگر حملوں کا سلسلہ نہیں رکتا ہے تو بھارت کو بنگلہ دیش پر حملہ کرنا چاہیے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ بنگلہ دیش میں درگا پوجا کے دوران کچھ نامعلوم مسلم شرپسندوں نے ہندو مندروں میں توڑ پھوڑ کی جس کی وجہ سے وہاں حالات کشیدہ ہیں۔
راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی نے مسلسل حملے کی خبر کے بارے میں ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’’ اگر بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر مظالم بند نہیں ہوتے تو بھارت کو بنگلہ دیش پر حملہ کرنا چاہیے ‘‘۔ جب سوامی بنگلہ دیش پر حملہ کرنے کی بات کر رہے ہیں ، بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ نے ان حملوں کو پہلے سے منصوبہ بند قرار دیا ہے۔