نئی دہلی (پریس ریلیز)
روہنی سیکٹر 20 میں سیکڑوں افراد سے خطاب کرتے ہوئے مولانا مفتی سہیل قاسمی نےکہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہماری آن ہماری شان ہماری جان ہماراایمان ہیں ہمارے دلوں کی دھڑکن ہیں ہم ایسے ملعونوں اور مردودوں کوکبھی بھی اور کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کر سکتے جو ہماری جان سے زیادہ پیارے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں ادنیٰ سی بھی گستاخی کرے ہم نےان ملعونوں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی مگر افسوس صد افسوس ان دونوں ملعونوں کی گرفتاری ابھی تک عمل میں نہیں آئی۔
ہماری گزارش ہے کہ فوری طور پران کو گرفتارکرکےسخت سے سخت سزا دی جائے اور ایسا قانون بنایا جائے کہ آئندہ کوئی بھی شخص اس طرح کی گستاخی کرنے کی ہمت تو دورتصور بھی نہ کرسکے دین اسلام نےکسی بھی مذہبی پیشوا پرانگلی اٹھانیکوصرف منع ہی نہیں کیا بلکہ ان کی عزت و احترام کاحکم دیا ہے مسلمان اپنی جان دے کر بھی ناموسِ رسالت کے دفاع کے لئےہرآن ہرلمحہ ہمہ وقت تیار ہے ہم اس وقت تک خاموش نہیں بیٹھیں گے جب تک کہ ان لوگوں کی گرفتاری عمل میں نہ آجائےاس کےبرعکس پرامن احتجاج کرنی والے بےقصوروں کوہی گرفتار کیا جارہا ہےلاٹھیاں برسائی جارہی ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سارےعالم کے لئے رسول ہیں ساری انسانیت کے رہنما اور آئیڈیل ہیں ہمارا تعلق برادران وطن سےبھی بہتر سے بہتر ہوناچاہئےہمیں اخلاق وکردار کا پیکر ہوناچاہئے۔
امن وامان کاماحول بناکر رکھنا چاہئے بزدلی اور خوف کودل سے نکال کر پھینک دینا چاہئے ہمیں سیرت کی کتابوں کا مطالعہ کرنا بھی چاہئےاورکروانابھی چاہئے ہمیشہ مظلوموں کی مدد اور ظالموں کو ظلم سے روکنا ہم سب کا شیوہ ہوناچاہئے-ہم نےہردورمیں تقدیس رسالت کے لئے وقت کی تیزہواؤں سے بغاوت کی ہے توڑکرسلسلۂ رسم سیاست کا فسوں اک فقط نام محمد سے محبت کی ہے۔