تروننت پورم :(ایجنسی)
کیرل پولیس نے دو دن پہلے الپوجھا میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا ( ایس ڈی پی آئی) کے ریاستی جنرل سکریٹری کے ا یس شان کے قتل کے معاملے میں آر ایس ایس کے دو کارکنان کوگرفتار کیا ہے۔ اس معاملے میں ابھی 8 دیگر ملزمان کو گرفتار کیا جانا ہے۔ پولیس نے کہاہے کہ سازش کے تحت قتل کیا گیا تھا۔
کے ایس شان کاہفتہ رات قتل کردیا گیاتھا۔ اس قتل کے کچھ گھنٹے بعدہی اتوار صبح بی جے پی او بی سی مورچہ کے ریاستی جنرل سکریٹری رنجیت شری نواس کے قتل خبر آئی تھی۔ اس معاملے میں ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں ہوپائی ہے۔ شروعاتی طور پر کہا گیا ہے کہ دونوں قتل کےتار جڑسکتےہیں اور یہ قتل بدلہ کےجذبہ سے کیا گیا لگ رہاہے ۔
چیف منسٹر پی وجین نے دونوں ہلاکتوں کی سخت مذمت کی۔ وزیراعلیٰ کے دفتر نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے پولیس افسران کو حملہ آوروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔