نئ دہلی:دارالحکومت دہلی میں تینوں میونسپلوں کو یکجا کرنے کے بعد دسمبر کے پہلے ہفتے میں ایم سی ڈی کے الیکشن کرائے جاسکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، میونسپل کے الیکشن 4 دسمبر کو کرائے جاسکتے ہیں۔ اس کو لے کر الیکشن کمیشن جلد ہی رسمی اعلان کرے گا۔تینوں میونسپلوں کو یکجا کرنے کے بعد نئے سرے سے وارڈوں کی حد بندی کرنے کا کام بھی پورا ہوچکا ہے۔ اس بات کے قیاس لگائے جارہے ہیں کہ ایم سی ڈی کے الیکشن کی تاریخ کا اعلان گجرات اسمبلی الیکشن کی تاریخ کے اعلان کے ساتھ ہی کیے جاسکتے ہیں۔
اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے ہماچل پردیش میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیا ہےاس درمیان یہ بھی کہا جارہا ہے کہ بی جے پی نے ہماچل ڈیوٹی پر بھیجے اپنے دلی کے کئی لیڈروں کو واپس بلالیا ہے۔ دلی کانگریس صدر انیل چودھری نے دلی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر کے حد بندی کے پورے طریقہ کار کی مخالفت کردی ہے۔ یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ عدالت اس پر کیا کہتی ہے۔