داب سکولوں میں مغلوں کی تاریخ نہیں پڑھائی جائے گی۔ تعلیمی سیشن 24- 2023میں 12ویں جماعت میں پڑھائی جانے والی تاریخ کی کتاب سے مغل باب کو ہٹا دیا گیا ہے۔ یوپی حکومت نے سی بی ایس ای اور یوپی بورڈ کے نصاب میں جو تبدیلیاں کی ہیں ان کے مطابق اب بارہویں جماعت کے طلباء مغلوں کی تاریخ نہیں پڑھیں گے۔ این سی ای آر ٹی نے یہ اہم تبدیلی 2023-2024 کے تعلیمی سیشن میں کی ہے۔ یوپی حکومت کا یہ فیصلہ یوپی بورڈ اور سی بی ایس ای بورڈ دونوں پر لاگو ہوگا بازار میں تبدیل شدہ نصاب بھی دستیاب ہے
۔ اس کے ساتھ ہی گیارہویں جماعت کے نصاب میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اسلام کا عروج، ثقافتوں کا تصادم، صنعتی انقلاب، وقت کا آغاز جیسے ابواب بھی ہٹا دیے گئے ہیں۔ اس کی جگہ ہندوستان کے بادشاہوں اور سلطنتوں کی تاریخ پر زور دیا جائے گا۔
اس کے علاوہ گیارہویں کی کتاب سے رائز آف اسلام، کلیش آف کلچرز، انڈسٹریل ریوولیشن، بگننگ آف ٹائم کے اسباق کو ہٹا دیا گیا ہے۔