رام نگر : ایک دل ہلا دینے والے واقعے میں، ادریس پاشا نامی ایک مویشی تاجر کو ہفتہ کے روز کرناٹک کے رام نگر ضلع میں ہندوتوا لوگوں کے ایک گروپ نے بے دردی سے قتل کر دیا۔ واقعہ سے علاقہ مکینوں اور متوفی کے لواحقین میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی جنہوں نے ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
صحافی عمران خان کے مطابق اس کیس کے ایک اہم ملزم کی شناخت پونیتھ کیریہلی کے نام سے ہوئی ہے جس کے خلاف پولیس نے دیگر ملزمان کے ساتھ مقدمہ درج کر لیا ہے۔
متوفی کے لواحقین نے پونیت اور اس کے ساتھیوں پر گئو رکھشک ہونے کا الزام لگایا ہے اوردعوی کیا کہ پاشا کو چھوڑنے کے لیے مبینہ گئورکھشکوں نے دو لاکھ روپے کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر اسے قتل کر کرنے کی دھمکی دی ۔ادریس پاشا کی المناک موت کے بعد اس کے لواحقین نےسڑک پر لاش رکھ کر احتجاج کیا اور پونیتھ کیراہلی و اس کے ساتھیوں کے خلاف۔کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ پنیت نے پاشا کے ساتھ بدسلوکی اور مارپیٹ کی جس سے اس کی موت ہوگئی۔