نئی دہلی ؍بیلا روس :(ایجنسی)
روس اور یوکرین کے درمیان شدید جنگ جاری ہے۔ یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس جنگ میں اب تک 5300 روسی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی جنگ کے درمیان بیلاروس میں دونوں ممالک کے درمیان بات چیت شروع ہو گئی ہے۔ یہاں سے اس جنگ کو روکنے کے معاملے پر کوئی فیصلہ آسکتا ہے۔ دونوں طرف سے اب تک سیکڑوں فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ درجنوں لڑاکا طیارے، ہیلی کاپٹر اور ٹینک بھی تباہ ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ یوکرین اپنے ان قیدیوں کو رہا کرنے کی تیاری کر رہا ہے جو روس سے لڑنے کے لیے جنگی تجربہ رکھتے ہیں۔