لاہور میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں میں سے اکثر کو نقضِ عامہ میں خلل ڈالنے کے الزام میں ایم پی او کے قانون کے تحت گرفتار کیا گیا کہ جبکہ کچھ کو کور کمانڈر کے گھر سمیت دیگر مقامات پر حملہ کرنے یا اس میں سہولت کاری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
تاہم اس دوران صحافی اور اینکر آفتاب اقبال، تجزیہ کار اوریا مقبول جان اور اینکر عمران ریاض خان کو ’غائب‘ کرنے کی اطلاعات سوشل میڈیا پر سامنے آئیں جس پر گہری تشویش ظاہر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اوریا جان مقبول، آفتاب اقبال اور عمران ریاض کے لیے عام تاثر یہ پایا جاتا ہے کہ وہ سابق وزیر اعظم عمران کے بیانیے کی حمایت کرتے ہیں
آئی جی پنجاب نے اوریا جان مقبول کی پولیس کی جانب سے گرفتاری کی تردید کی اور کہا ’اوریا مقبول کو نہ ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا نہ ہی ہمیں وہ کسی کیس میں مطلوب ہیں،اوریا پاکستان کے تجربہ کار سینئیر صحافی ہیں اور بہت مقبول ہیں کہا جاتا ہے کہ ان کا چھکاؤ عمران کی جانب ہے۔ وہیں پولیس نے بتایا کہ عمران ریاض کو گرفتار کیا تھا مگر اب چھوڑدیا گیا ہے ،صحافتی حلقوں میں اس کریک ڈاؤن سے گہری تشویش پائی جاتی ہے