سیوان:
سیوان کے سابق ممبرپارلیمنٹ ڈاکٹر محمد شہاب الدین کے انتقال کے بعد پریوار والوں سے ملنے سیوان پہنچے والے سابق ممبر پارلیمنٹ اور جن ادھیکار پارٹی کے قومی صدر پپو یادو پہلے بڑے سیاسی لیڈر ہیں جنہوں نے اس دکھ کی گھڑی میں پریوار والوں مل کر غم بانٹےاور اہل خانہ کے ساتھ ہر وقت کھڑے رہنے کا بھروسہ دلایاہے۔ غور طلب ہے کہ مرحوم شہاب الدین اور پپو یادو کے درمیان بہت اچھی دوستی رہی ہے ۔ مرحوم کے والد کے انتقال پر بھی پپو یادو ہی واحد لیڈر تھے جو پٹنہ سے سیوان پہنچے تھے۔اہل خانہ سے مل کر خوصلہ دینے کے بعد پپو یادو نے مرحوم شہاب الدین کے بیٹے اسامہ شہاب سے کافی دیر باتیں کی اور غم کی گھڑی میں ہمت اور حوصلہ رکھنے کو کہا۔