کولکاتا:
بنگال کی سیاست میں انتخابات کے دوران پرشانت کشورکی صحافیوں کے ساتھ ایک ویڈیو چیٹ نے سنسنی پھیلا دی ہے۔ بی جے پی آئی ٹی سیل کے ہیڈ امت مالویہ نے پرشانت کشورکا صحافیوں کے ساتھ بات چیت کا ایک آڈیو جاری کیا ہے۔ چیٹ میں ممتا کا انتخابی مہم کو سنبھال رہےپرشانت کشور کچھ صحافیوں سے بات کر رہے ہیں ۔کشورپی ایم مودی کی تعریف کرتے ہوئے بنگال انتخابات میں بی جے پی کی مضبوطی کی بات کرتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں۔
حالانکہ اس چیٹ میں شامل صحافی روہنی سنگھ اور ساکشی جوشی نے ٹویٹ کیا ہے کہ امت مالویہ نے بات چیت کے سلیکٹیڈ آڈیو ہی جاری کیا ہے۔پرشانت کشور کی وہ بات جاری نہیں کی ہے جس میں وہ ممتا کی جیت کا دعویٰ لگاتار کررہے ہیں۔انہوں نے کہاپرشانت نے اس چیٹ میںہمیشہ یہی کہا کہ ٹی ایم سی ہی جیت رہی ہے۔لیکن چیٹ کو لے کر پرشانت کشور کی صفائی بھی آئی ہے۔ پرشانت کشور نے کہا ’مجھےاس بات کی خوشی ہے کہ بی جے پی کے لوگ اپنے رہنماؤں کے بیان سے زیادہ میرے کلب ہائوس چیٹ کوسنجیدگی سے لے رہے ہیں۔میری ان سے اپیل ہےکہ چیٹ کا ایک حصہ چھوڑ کر پوری بات چیت کوجاری کریں۔جو حصہ جاری کیاگیا ہے اس میں اس سوال کا جواب دیا جارہا تھا کہ کیسے بی جے پی کو40فیصد ووٹ مل رہے ہیں اور کیسے یہ سوچ بن گئی ہے کہ بی جے پی جیت رہی ہے۔
پرشانت کشور کی بی جے پی کی تعریف والے آڈیو پر بی جے پی ممبر پارلیمنٹ لاکیٹ چٹرجی نے ردعمل ظاہر کیا ہے کہ پرشانت کشور بی جے پی کی تعریف کی۔لاکیٹ چٹرجی نے کہا کہ مغربی بنگال میں ممتا حکومت کی بدعنوانی کی وجہ سے ٹی ایم سی ہار رہی ہے۔اسی کا ثبوت پرشانت کشور کا یہ بیان ہے۔