کولکاتا :
مغربی بنگال میں چوتھے مرحلے میں پولنگ کے چوتھے مرحلے کے دوران سیتال کوچی میں چار افراد کی موت پر سیاست گرما ئی ہے۔ٹی ایم سی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اتوار کو کوچ بہار کے علاقے میں جائیں گی اور وہاں ایک احتجاجی ریلی کریں گی۔ ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ جس بات کا سب سے زیادہ ڈر تھا وہ بات سچ ثابت ہوئی۔
ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ ڈیریک او برائن نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ ہمیں صحیح راستے پر چل کر شکست نہیں دے سکتے تھے تو آپ گولی مار کر ہمارا قتل کریں گے۔
انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر حملہ بولا ہے اور کہا ہے کہ انہی کے حکم پر الیکشن کمیشن نے مغربی پولیس کے ڈائریکٹر جنرل ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اور جس علاقے میں آج تشدد ہوا ہے وہاں کے ایس پی کا تبادلہ کردیا تھا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس واقعہ میں پانچ افراد کی موت ہوگئی ہے۔
ٹی ایم سی رہنما ڈولا سین نے کہا ہے کہ سینٹرل فورس نے دو بار فائرنگ کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ماتھابھنگا (کوچ بہار) کے بلاک 1 میں ایک شخص کی موت ہوئی اور تین افراد زخمی ہوگئے جبکہ سیتالکوچی بلاک میں تین افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ سینٹرل فورس لوگوں کے ساتھ مسلسل ناانصافی کررہی ہیں اور انہوں نے حدیںپار کردی ہیں۔
ڈولا سین نے کہا ہے کہ جب وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ان کی برطرفی کے لئے کہتی ہیں تو انھیں الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس جاری کردیا جاتا ہے۔
سی آئی ایس ایف نے فائرنگ کی: اے ڈی جی پی
مغربی بنگال کے اے ڈی جی پی نے اعتراف کیا ہے کہ سی آئی ایس ایف نے فائرنگ کی ہے۔ یہ واقعہ سیتالکوچی اسمبلی حلقہ کے گوکول گنج علاقے میں پیش آیا۔
اے ڈی جی پی نے بتایا کہ ایک پولنگ بوتھ پر صبح ووٹ ڈالنے آیا ایک لڑکا بیمارہوگیا تھا ، جس کے بعد سیکورٹی فورسز کی مقامی لوگوں سے جھڑپ ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے سیکورٹی فورسز پر حملہ کردیا اور اس کے بعد س سیکورٹی فورسز کی طرف سے فائرنگ کی گئی۔