وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے 74ویں یوم جمہوریہ (Republic Day) کے موقع پر قوم کو مبارکباد دی۔ پی ایم مودی نے کہا کہ اس بار یہ موقع اس لئے بھی خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ملک آزادی کے ’’امرت مہوتسو‘‘ کے دوران یوم جمہوریہ منا رہا ہے۔ پی ایم مودی نے ٹویٹ کیا کہ یوم جمہوریہ کے لئے بہت سی نیک خواہشات پیش ہیں۔ اس بار یہ موقع اس لیے بھی خاص ہے کہ ہم اسے آزادی کے امرت مہوتسو کے دوران منا رہے ہیں۔ ہم ملک کے عظیم مجاہدین آزادی کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے متحد ہو کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ تمام ہندوستانیوں کو یوم جمہوریہ مبارک ہو