جموں وکشمیر:(ایجنسی)
وزیراعظم نریندر مودی 24 اپریل کو جموں وکشمیرکے ایک روزہ دورے پر آرہے ہیں۔ وزیراعظم سانبہ ضلع کے پالی پنچایت حلقے میں پنچایتی راج اداروں کے نمائندوں اور عام لوگوں کے مشترکہ جلسے سے خطاب کریں گے۔ قومی پنچایتی راج دن کے موقع پر وزیراعظم ملک کے دیگر حصوں میں پنچایتی راج اداروں کے لاکھوں ممبران سے بھی مخاطب ہوںگے۔ وزیر اعظم کے اس دورے سے متعلق تمام تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں ان تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے آج وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ اور جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج پالی سانبہ کا دورہ کیا۔
اس موقع پرلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے اس دورے سے جموں وکشمیر میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا،’پنچایتی راج کے قومی دن کے موقع پر وزیراعظم کا جموں وکشمیر کایہ دورہ یوٹی میں ترقی کے ایک نئے دور کی شروعات ہوگی اور اس موقع پر مجوزہ 38082 کروڑ روپے کے صنعتی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا جائے گا۔جس دوران ملک اور بیرون ممالک کے نامور صنعت کار و سرمایہ کار موجود رہیں گے۔‘
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے اس دورے سے جموں وکشمیر میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔