نئی دہلی :(ایجنسی)
رام نومی پر تشدد کے بعد بھارتی حکومت الرٹ ہے۔ خبر ہے کہ حکومت جلد ہی پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر پابندی لگا سکتی ہے۔ حکومت اب ایک مرکزی نوٹیفکیشن کے ذریعے اس تنظیم پر پابندی لگانے کی تیاری کر رہی ہے۔
ہندی دینک ہندوستان کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ حکومت پی ایف آئی پر پابندی لگانے کا اس ہفتے فیصلہ لے سکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پابندی لگانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور جلد نوٹیفکیشن جاری کیا جا سکتا ہے۔