لکھنؤ:
ریاست اترپردیش کے سبھی پرائیویٹ اسکول بھی اب آرٹی آئی کے دائرے میں آئیں گے اور وہ قانون کے تحت مانگی گئی اطلاعات دینی ہوگی ، یہ نظم گزشتہ کل محکمہ اطلاعات کے کمشنر پرمود کمار تواری نے ایک معاملہ کی سماعت کے دوران دیا ہے۔
سنجے شرما بنام محکمہ اطلاعات آفیسر ؍ چیف سکریٹری اترپردیش کے اس معاملہ میں دائر کی گئی اپیل کی سماعت کے دوران اطلاعات کمشنر نے مفت تعلیم قانون 2009اور اس بارے میں تیار کئے گئے رہنما خطوط کا سہارا لیا گیا ہے ۔ اس قانون اور رہنما خطوط میں یہ کہا گیا ہے کہ ہر پرائیویٹ یونیورسٹی ، کالج اور اسکول اپنے یہاں غریب اور آس پاس کے 25فیصد بچوں کو مفت تعلیم دینی ہوگی۔ اس لحاظ سے یہ سبھی پرائیویٹ کالج اسکول سرکار کی جانب سے ایسے بچوں کی فیس کی بھرپائی کی جاتی ہے ۔
ان پرائیویٹ اسکولوں کو سرکار کی جانب سے سستی زمین ، تعمیر کے لئے فنڈنگ بھی کی جاتی ہے ۔ اس لئے تمام اسکول وکالج اپنے آپ کو مذکورہ قانو ن کے دائرے میں باہر نہیں کہہ سکتے ہیں۔ ان کو بھی آرٹی آئی کے تحت مانگی گئی اطلاعات دینی ہوںگی۔