نئی دہلی :
کورونا بحران سے دوچار پنجاب میں اس وقت ایک سیاسی بحران بھی کھڑا ہوگیا ہے، اگلے سال ریاست میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں، لیکن اس سے پہلے ہی پنجاب کانگریس میں توڑ پھوڑ کی صورت حال بنی ہوئی ہے۔ ایسے میں اب ہائی کمان نے صورت حال کو سنبھالنے کے لیے دخل دیا ہے ۔
کانگریس ہائی کمان کی جانب سے پارٹی کے تمام اراکین اسمبلی اور وزرا ءکو دہلی طلب کیا گیا ہے۔ یہاںپر تمام اراکین اسمبلی اور وزرا ء ایک تین پینل کے ممبران سے ملاقات کریں گے ، جہاں اپنی پریشانیوں کو رکھیں گے ۔
کانگریس کے تقریباً دو درج ممبر ان اسمبلی جس میں ریاستی صدر سنیل جھاکھڑ ، وزیر چرنجیت چنی، سکھ جندر سنگھ رندھاوا بھی شامل ہیں۔ وہ تمام دہلی پہنچ گئے ہیں۔ انتخاب میں کانگریس کے ذریعہ کئے گئے وعدوں کو پورا نہ کرنے کے الزام کے بعد کانگریس ممبران اسمبلی نے اپنی سرکار پر سوال اٹھانا شروع کردیا تھا۔