موہالی:پنجاب میں ہندو رہنما سدھیر سوری کے قتل کے بعد اب مہنت کے قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ موہالی ضلع کے بدھن پور گاؤں میں مہنت شیتل داس کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا۔ہندی روزنامہ امر اجالا کی رپورٹ کے مطابق 70 سالہ مہنت شیتل داس پر تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا۔
جمعرات کی صبح گاؤں کی خواتین نے مہنت کی خون سے لت پت لاش دیکھی۔ اس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔اخباری رپورٹ کے مطابق مہنت شیتل داس کا تعلق اصل میں ضلع فتح گڑھ صاحب کے ایک گاؤں سے تھا۔ گزشتہ 42 سالوں سے وہ بدھن پور میں گورنمنٹ پرائمری اسکول کے پیچھے مہنت ساون داس کے مقبرے کے پاس ایک جھونپڑی میں رہتے تھے۔
شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ علاقے میں سرگرم بھینس چور گینگ کے ارکان نے اس واردات کو انجام دیا ہے۔معاملے کی جانچ کر رہے انسپکٹر کرم جیت سنگھ نے امر اجالا کو بتایا کہ تفتیش جاری ہے۔ جلد ملزمان سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔نااہل علاقہ نے اخبار کو بتایا کہ مہنت شیتل داس کے پاس تقریباً تین بیگھہ زمین تھی لیکن وہ گاؤں سے بھیک مانگ کر اپنا پیٹ پالتا تھا۔