بھوپال: (ایجنسی)
مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج کہا کہ ریوا میں ملک کے خلاف متنازع بیان دینے والے کانپور، اتر پردیش کے قوال شریف پرویز کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر مشرا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ریوا پولیس کانپور سے قوال کو لائی تھی۔ اسے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ کانپور کے قوال شریف پرویز نے حال ہی میں ریوا میں منعقدہ ایک مشاعرہ میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ ساتھ ملک کے خلاف متنازعہ بیان دیا تھا۔ ریوا پولیس نے اسی وقت قوال کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا۔