‘ نئی دہلی: 30 نامور سنتوں اور اسکالروں کے ایک گروپ نے فروری میں پریاگ راج میں مذاہب کی پارلیمنٹ میں مجوزہ "ہندو راشٹر” کے لئے "آئین” کا پہلا مسودہ تیار کیا ہے ۔ٹائمزآف انڈیا کی رپورٹکے مطابق ۔ 32 صفحات کا مسودہ اگلی دھرم سنسد میں پریاگ راج میں ماگھ میلہ 2023 کے دوران پیش کیا جانا ہے۔ مسودے میں تعلیم، دفاع، امن و امان، ووٹنگ کے نظام، سربراہ مملکت کے حقوق وغیرہ کے شعبوں کی دفعات کی تفصیلات دی گئی ہیں۔ آئین کے مطابق وارانسی نئی دہلی کی جگہ ملک کے دارالحکومت کے طور پر لے گا۔ اس کے علاوہ کاشی (وارانسی) میں ’’دھرم سنسد‘‘ قائم کرنے کی تجویز ہے۔ اس میں یہ بھی تجویز کیا گیا ہے کہ مسلمان اور عیسائی ووٹ ڈالنے کے حق کے علاوہ ایک عام شہری کے تمام حقوق سے لطف اندوز ہوں گے۔ اس کے علاوہ ہر شہری کو لازمی فوجی تربیت دی جائے گی اور زراعت کو مکمل طور پر ٹیکس فری کیا جائے گا۔ فروری میں، پریاگ راج میں منعقد ہندوستان کو "ہندو راشٹر” بنانے کی قرارداد منظور کی گئی۔ ۔