نابلس (ایجنسی)فلسطینی حکام نے بدھ کے روز بتایا کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی فوج نے ایک 16 سالہ فلسطینی کو گولی مار کر شہید کر دیا۔
خبر رساں ایجنسی وفا نے رپورٹ دی ہے کہ فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ 16 سالہ احمد امجد شہدا کو اسرائیلی فورسز نے دل کا راست نشانہ لےکرگولی ماری جس سے وہ موقع پر ہی شہید ہوگیا
طبی ذرائع نے بتایا کہ دیگر 4 فلسطینی زخمی ہوئے جن میں سے ایک پیٹ میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا ، انہوں نے بتایا کہ ایک سر میں سونک بم لگنے سے زخمی ہوا، جب کہ دیگر زہریلی گیس سے دم گھٹنے سے دم توڑ گئے۔
اسرائیلی فوج نے الزام لگایا کہ وہ گولہ باری کی زد میں آئی جس کا براہ راست فائر سے جواب دیا۔
انسٹی ٹیوٹ آف مڈل ایسٹ انڈرسٹینڈنگ نے ٹویٹ کیا، "وہ اس سال اسرائیل کے ہاتھوں قتل ہونے والا 200 واں فلسطینی اور 51 واں بچہ ہے۔”
اس وقت تقریباً 500,000 غیر قانونی یہودی آباد کار مقبوضہ مغربی کنارے میں مقیم ہیں، جنہیں تقریباً 2.9 ملین فلسطینیوں کے ساتھ بین الاقوامی برادری کی اکثریت غیر قانونی تصور کرتی ہے۔