اسلام آباد:(ایجنسی)
جموں و کشمیر پر اسلامی تعاون کے رابطہ گروپ نے بدھ کو کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں دیرپا امن ممکن نہیں۔
دی پرنٹ نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے حوالہ سے بتایا کہ گروپ نے اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے 48ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات کی اور اس تقریب کی صدارت او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ایچ ابراہیم طحہٰ نے کی۔
ہندوستان نے اس سے قبل مسلم اکثریتی ممالک کی تنظیم کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئی او سی جیسی تنظیموں کو غیر ذمہ دارانہ بیانات نہیں دینے چاہئیں۔ او آئی سی رابطہ گروپ نے مشترکہ ریلیز میں کہا کہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازع کشمیر کے مناسب حل کے بغیر ممکن نہیں۔