میرٹھ :(ایجنسی)
یوپی کے میرٹھ میں ہفتہ 2 اپریل کو نان ویج بریانی بیچنے کے شبہ میں ایک ٹھیلے والے سے مارپیٹ اور توڑ پھوڑ کی گئی۔ اب اس معاملے میں ایک ویڈیو سامنے آیا ہے ،جس میں اہم ملزم سچن کھٹک کے سامنے سردھنا کے تھانیدارگڑگڑاتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ وائرل ویڈیو میں تھانیدار ملزم سے بول رہے ہیں کہ میں بھی تمہاری طرح کٹر ہوں،لیکن ابھی صورت حال کو سمجھو سچن۔
ویڈیو میں ملزم سچی نے تھانیدار کو بتایا کہ یہ ہندو ہردیہ سمراٹ کا علاقہ ہے۔اس معاملے میں سچن کھٹک سمیت 10 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، لیکن ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔
ملزمان سوم سینا کے کارکن بتائے جاتے ہیں۔ جسے بی جے پی ایم ایل اے سنگیت سوم کے حامیوں نے بنایا ہے۔ ٹھیلے والے نے الزام لگایا کہ اسی سینا کے حامیوں نے سچن کھٹک کے ساتھ مل کر علاقے میں ویج بریانی بیچنے والے تین ٹھیلے کو پلٹ دیا، وہاں توڑ پھوڑ کی ساتھ ہی جمع کئے گئے پیسے بھی لوٹ لئے۔ ان میں سے دو ٹھیلے پولیس تھانے کے باہر لگے تھے ۔ اس کےبعد وہ تمام فرار ہو گئے۔
میرٹھ دیہی ایس پی کیشو کمار نے بتایا کہ سوم سینا کے صدر سچن کھٹک سمیت کل 10 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان ملزمان کی تاریخ بھی نکالی جا رہی ہے اور اس معاملے میں غنڈہ ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔