نئی دہلی (پریس ریلیز ) : پریس کلب آف انڈیا میں منعقد ایک تقریب میں پریس کلب آف انڈیا کے صدر گوتم لہری، جنرل سکریٹری نیرج ٹھاکر و دیگر عہدے داران نے مینیجنگ کمیٹی پینل کی موجودگی میں سپریم ہاسپٹل فرید آباد کے انتظامیہ کے ساتھ سی جی ایچ ایس کے مفاہمت نامہ پر دستخط کیا
اس موقع پر سپریم ہاسپٹل کےڈائریکٹرپی ایس رانا نے معاہدے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہم اس کے تحت پریس کلب آف انڈیا کے ممبران، پریس کلب کے عملے اور ان کے خاندانوں کو شرحوں پر ان کی صحت کی دیکھ بھال اور علاج کی سہولیات فراہم کریں گے
پریس کلب کے صدر گوتم لہری نے کہا ہماری کوشش ہے کہ سبھی ممبران کو ہر اعتبار سے مضبوط کیا جائے. یہ معاہدہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے. آج سپریم ہسپتال کے ساتھ پریس کلب آف انڈیا نے مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں.
واضح رہے کہ ستمبر میں چناو جیتنے کے بعد سے ہی نئی ٹیم نے کئی پہل کی ہے، گزشتہ دنوں نیشنل پریس ڈے کے موقع پر ملک بھر کے صحافیوں کی قانونی مدد کے لیے لیگل سیل تشکیل دینے کا اعلان بھی کیا گیا ہے