پٹنہ:بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی پارٹی جنتا دل یو چھوڑتے ہی اوپیندر کشواہا کا ’بی جے پی پریم‘ باہر آنے لگا ہے۔ نئی پارٹی ’راشٹریہ لوک جنتا دل‘ بنا چکے کشواہا نے منگل کے روز ایک بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ ’’ابھی تک 2024 کے لیے نریندر مودی کے سامنے مجھے کوئی چیلنج نظر نہیں آ رہا ہے۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے جنتا دل یو کو ’صفر‘ بتاتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ’’پہلے لوگ نتیش کمار کو ہردلعزیز لیڈر بتاتے تھے، لیکن اب ان کی ہی بات کاٹنے لگے ہیں۔‘‘
ایک دن قبل جنتا دل یو چھوڑ چکے سابق مرکزی وزیر کشواہا نے منگل کے روز پٹنہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اپنے مذکورہ بالا خیالات کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’اپوزیشن میں وزیر اعظم کے درجن بھر سے زیادہ امیدوار ہیں۔ اپوزیشن میں ابھی کانگریس سب سے بڑی پارٹی ہے۔ اپوزیشن کو متحد کرنے کی جو کوشش چل رہی ہے اس میں خلوص نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نریندر مودی کے سامنے ابھی کوئی چیلنج دکھائی نہیں دے رہا ہے