نئی دہلی ؍ نیویارک : (ایجنسی)
امریکہ نے اپنے شہریوں کو بھارت اور پاکستان کے سفر کے بارے میں انتباہ کیا ہے۔ امریکہ نے دونوں ممالک کے لیے لیول ٹو اور لیول تھری ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہریوں کو دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے سبب پاکستان کے سفر کرنے پر نظر ثانی کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ بھارت کے سفر کو لے کر بھی امریکی شہریوں کو انتباہ دیتےہوئے کہا گیا ہے کہ جرائم اور دہشت گردی کی وجہ سے احتیاط برتیں۔
بھارت کے لیے 15 نومبر کو جاری کی گئی ایڈوائزری میں امریکی محکمہ خارجہ نے دہشت امریکی شہریوں سے دہشت گردی اور بدامنی کے سبب جموں وکشمیر میں سفر نہ کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ اس کےعلاوہ اس ایڈوائزری میں بھارت- پاکستان سرحد کے 10کلومیٹرکےاندر بھی تنازعات کے تحت سفرنہ کرنے کی تاکید کی گئی ہے ۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی حکام نے اطلاع دی ہے کہ ریپ ہندوستان میں تیزی سے بڑھتے ہوئے جرائم میں سے ایک ہے۔ جنسی ہراسانی جیسے پرتشدد جرائم سیاحتی مقامات اور دیگر مقامات پر دیکھے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ دہشت گرد بغیر وارننگ کے حملہ کر سکتے ہیں اور سیاحتی مقامات، ٹرانسپورٹیشن سینٹرز، شاپنگ مالز اور سرکاری ڈھانچے کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔