نئی دہلی ؍ لکھنؤ (ایجنسی)
آئندہ سال 2022 میں ہونے والے یوپی اسمبلی انتخابات کےلیے تمام پارٹیوں نے کمر کس لی ہیں۔ پارٹیوں کے سینئر لیڈروں نے انتخابی ریلی اور جلسے شروع کردئے ہیں۔ آج یوپی کی سیاست سے ایک ایسی تصویر سامنےآئی ہے جو بحث کاموضوع ہے ۔ آج اتفاق سے ایک ہی فلائٹ میں ایس پی سپریمو اکھلیش یادو اور کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی دونوں دکھائی دئے ۔
پرینکا اور اکھلیش کی جو تصویر سامنے آئی ہے اس میں دونوں رہنما ماسک پہنے ہوئے ہیں اور ایک دوسرے کو دیکھ کر مسکراتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کا خیرمقدم کیا اور مختصر گفتگو کی۔ اس تصویر کو سوشل میڈیا پر کافی موضوع بحث ہے ۔
دونوں رہنماؤں نے دہلی سے لکھنؤ جاتے ہوئے ایک فلائٹ میں ملاقات کی۔ایک دوسرے کی مخالفت میں انتخابی تشہیر میں مصروف یہ لیڈر جب آمنے سامنے آتےہیں تو ان کا رد عمل کیا ہوتا ہے یہ دیکھ کر لوگ بھی اس میں کافی دلچسپی دکھا رہے ہیں ۔