نئئ دہلی:وزارت اطلاعات و نشریات نے جھوٹی خبریں پھیلانے کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ بتادیں کہ مرکزی حکومت نے 6 یوٹیوب چیینلز پر پابندی لگا دی ہے۔ جن چینلز پر پابندی لگائی گئی ہے ان پر جھوٹ پھیلانے کا الزام ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ان چینلز کے تقریباً 20 لاکھ سبسکرائبرز تھے اور ان کی ویڈیوز کو 51 کروڑ سے زیادہ باردیکھا گیا تھا۔ پی آئی بی کی فیکٹ چیک ٹیم نے ممنوعہ یوٹیوب چینلز کے بارے میں جعلی خبروں کو بھی بے نقاب کیا۔ اس کے بعد حکومت ہند کی وزارت اطلاعات و نشریات نے ان پر پابندی لگانے کا قدم اٹھایا ہے۔
ممنوعہ چینلز کے ویڈیوز لوک سبھا، صدر دروپدی مرمو، ای وی ایم، سپریم کورٹ، امت شاہ- نریندر مودی اور راج ناتھ سنگھ سے متعلق ہیں، جعلی خبریں پھیلائی گئیں۔
مرکزی حکومت نے جن چینلوں پر پابندی عائد کی ہے ان میں نیشن ٹی وی، سمواد، سروکار بھارت، نیشن 24، سوارنم بھارت، سمواد سماچار شامل ہیں۔ ان چینلز کے سبسکرائبرز کی بات کریں تو نیشن ٹی وی کے 5.57 لاکھ، سمواد ٹی وی کے 10.9 لاکھ، سمواد سماچار کے 3.48 لاکھ، سروکار بھارت کے 21.1 ہزار، نیشن 24 کے 25.4 ہزار، سوارنم بھارت کے 6.07 ہزار سبسکرائبر تھے۔
دوسری جانب سمواد ٹی وی کے حوالے سے پی آئی بی فیکٹ چیک کا کہنا ہے کہ اس یوٹیوب چینل پر حکومت ہند اور مرکزی حکومت کے وزراء کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی تھیں۔