نئی دہلی : (ایجنسی)
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے 16 ستمبر کو ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر ہرش مندر کی رہائش گاہ اور دفتر پر چھاپہ مارا۔ ریڈ ہرش مندر اور ان کی اہلیہ کے نو ماہ کی فیلوشپ کے لیےجرمنی روانہ ہونے کے کچھ گھنٹے بعد ہی ہوا ہے ۔
دی کوئنٹ ہندی کی رپورٹ کے مطابق وسنت کنج میں ان کے گھر کے ساتھ ، سینٹر فار ایکویٹی اسٹڈیز ، جس کے وہ صدر ہیں اور مہرولی میں مندر کے ذریعہ چلائے جارہے بچوں کے گھر پر بھی مبینہ طور پر ای ڈی نے چھاپہ مارا۔کئی چیزوں کو مبینہ طور سے ضبط کرلیاگیاہے ۔
واضح رہے کہ دہلی تشدد معاملے کے متاثرین کے ساتھ ہرش مندر بھی ایک درخواست گزار ہیں ۔ انہوں نے بیان دیا تھا کہ سپریم کورٹ پر اعتماد نہیں رہا، پھر بھی ہم بی جے پی لیڈروں کے خلاف عدالت جا رہے ہیں۔
ہرش مندر نے اپنی درخواست میں تین بی جے پی رہنماؤں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا جن پر اشتعال انگیز تقاریر کرنے کا الزام ہے۔