نئی دہلی (ایجنسی)
پاک منظم دہشت گرد ماڈیول سے تعلق ہونے کے شبہ میں حراست میں لئےگئے دو لوگوں کو دہلی پولیس نے بدھ کو چھوڑ دیا۔ دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے اس بات کی جانکاری دی۔
خبر رساں ایجنسی اے این آئی کی خبر کے مطابق ان دونوں کی شناخت محمد جلیل اور امتیاز کے طور پرہوئی ہے ۔ دہلی پولیس کی اسپیشل سیل اس دونوں لوگوں کو پاک منظم دہشت گرد ماڈیول سے تعلق ہونے کے شبہ میں حراست میں لیا تھا، جس کے بعد بدھ کو انہیں رہا کر دیا گیا۔
جنتا کا رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق دہلی پولیس کےاسپیشل سیل نے منگل کو مبینہ طور پر پاکستان حمایت یافتہ دہشت گردماڈیول کا پردہ فاش کیا تھا اور پاکستان میںآئی ایس آئی کے ذریعہ تربیت شدہ دو دہشت گردوں سمیت چھ لوگوں کو گرفتار کیا تھا ۔