رامپور :اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے حال ہی میں ایک بیان دیا ہے کہ سماج وادی پارٹی کی حکومت نے مسلم کمیونٹی کو بریانی میں تیز پات کے طور پر استعمال کیا ہے۔ یوپی کے نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک نے ہفتہ کو رام پور میں پسماندہ سماج کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
پاٹھک نے کہا، "کانگریس، ایس پی اور بی ایس پی نے ووٹ حاصل کرنے کے لیے ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان پروپیگنڈہ مہم چلائی۔” انڈیا ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برجیش پاٹھک نے کہا، ‘اپوزیشن نے صرف ووٹ حاصل کرنے کے لیے ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان گہری خلیج پیدا کر دی ہے، بی جے پی حکومت نے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے، جس میں پسماندہ برادری کے لوگوں کو باہر رکھا جائے، انہیں بی جے پی کی ہر اسکیم کا فائدہ پہنچا ہے۔
‘ اس دوران انہوں نے سابقہ حکومتوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ 2017 سے پہلے ریاست کی حالت کیا تھی اور اس کے بعد اس میں کیا تبدیلی آئی ہے۔