نئی دہلی :
آج آل انڈیا یونانی طبی کانگریس ہریانہ کا سہ رکنی وفد ڈاکٹر قمرالدین ذاکر صدر کی قیادت میں چودھری آفتاب احمد ایم ایل اے اینڈ ڈپٹی لیڈر کانگریس سے ان کی رہائش گاہ پر یونانی کے مسائل کو لے کر ملاقات کی۔
فریدآباد میں یونانی ریسرچ یونٹ کے کام کو جلد سے جلد شروع کرایا جائے۔ NCISM میں یونانی کا الگ بورڈ بنائے جانے کے لئے وزیراعظم اور وزارت آیوش بھارت سرکار کے نام ایک میمورینڈم پیش کیا اور تفصیل سے یونانی کے مسائل سے آگاہ کرایا۔
چودھری صاحب نے فوراً ایم ایل اے فریدآباد سے فون پر بات چیت کی اور اس یونانی ریسرچ یونٹ کے کام کو تیزی سے کرانے کے لئے کہا ۔یونانی میڈیکل کالج آکیڑہ کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے ایک دو دن میں وزٹ کریں گے۔ XEN PWD سے کہا۔ چودھری صاحب نے ہمیں بھروسہ دلایا کہ آپ کے سبھی کاموں کو کرانے کی میں پوری کوشش کروںگا ۔اس وفد میں ڈاکٹر قمرالدین ذاکر کے ساتھ ڈاکٹر محمد ارشد غیاث اور ڈاکٹر اسلم علی شامل تھے ۔