نئی دہلی:سپریم کورٹ نے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ عدالت نے انہیں ای ڈی کے سامنے حاضر ہونے کو کہا ہے۔ سپریم کورٹ نے امانت اللہ کی دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین شپ کے دوران مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں پیشگی ضمانت کی عرضی پر غور کرنے سے انکار کردیا
۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ کی بنچ نے امانت اللہ کو 18 اپریل کو صبح 11 بجے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سامنے حاضر ہونے کو کہا ہے۔بنچ نے دہلی ہائی کورٹ کے 11 مارچ کے فیصلے میں کیس کی خوبیوں کے بارے میں دیے گئے کچھ مشاہدات پر استثنیٰ لیا اور کہا کہ اس کا کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔