کوالالمپور: ملایشیا کے ممتاز اسلام پسند رہنما انورابراہیم ملک کے اگلے وزیر اعظم ہوں گے خبر کے مطابق ملائشیا کے بادشاہ نے اپوزیشن رہنما انور ابراہیم کو ملک کا اگلا وزیراعظم مقرر کردیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ملائشیا کے شاہ السلطان عبداللہ، انور ابراہیم سے آج حلف لیں گے۔
خبرایجنسی کے مطابق ملائشیا میں 5 روز قبل ہونے والے انتخابات میں کوئی جماعت سادہ اکثریت حاصل نہ کر پائی تھی۔
نتائج کے مطابق انور ابراہیم کے اتحاد کو 82 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل رہی جبکہ سابق وزیراعظم محی الدین کا اتحاد 73 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔رپورٹس کے مطابق ملائشیا میں حکومت سازی کے لیے 222 میں سے 112 نشستوں پر کامیابی ضروری ہے
انتخابات میں وزیراعظم اسماعیل صابری کا حکمراں اتحاد 30 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا انور ابراہیم ریاست کے 10ویں وزیر اعظم ہوں گے