وائناڈ :(ایجنسی)
پولیس کا کہنا ہے کہ وائناڈ میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔ کانگریس نے اس حملے میں ایس ایف آئی کے رول کا الزام لگایا ہے۔کیرالہ پولیس نے جمعہ کو کہا کہ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کے دفتر کے عہدیداروںکے ساتھ مار پیٹ کی گئی ہے۔ کانگریس نے حملے میں اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا (SFI) کے کردار کا الزام لگایا ہے۔
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے راہل گاندھی کے وائناڈ دفتر پر حملے کی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ حملہ سی پی ایم کارکنوں نے کیا ہے۔ کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین اور سی پی ایم کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری کو ٹیگ کرتے ہوئے تھرور نے پوچھا، ’’کیا یہ ان کا سیاسی نظریہ ہے؟
دریں اثنا، انڈین یوتھ کانگریس (آئی وائی سی) نے ایک ٹویٹ میں الزام لگایا کہ راہل گاندھی کے وائناڈ دفتر کی دیوار پر چڑھ کر غنڈوں نے ایس ایف آئی کے جھنڈے لہرائے اور توڑ پھوڑ کی ۔