منی پور میں خونی نسلی تشدد سرکار کی تمام کوششوں کے باوجود تھمنہیں رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق مشتبہ کوکی عسکریت پسندوں نے بدھ (14 جون) کی صبح امپھال ایسٹ کے کانگ پوکپی اور اکھرول اضلاع کے ایگیجانگ گاؤں پر ایک خطرناک حملہ کیا، جس میں کم از کم 13 شہری ہلاک ہوئے۔ یہ بنیادی طور پر رضاکار شہریوں پر مشتمل تھا۔
حملہ آوروں نے راکٹ سے چلنے والے گرینیڈ (RPG) کا استعمال کیا۔ اطلاعات کے مطابق عسکریت پسندوں نے اچانک حملہ کیا جس سے لوگوں کو سنبھلنے کا کوئی موقع نہیں ملا۔
حیرت کی بات یہ ہے کہ جن لوگوں کو اس حملے میں نشانہ بنایا گیا وہ رضاکار شہری تھے اور وہ تشدد سے متاثرہ افراد کی مدد کر رہے تھے
میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ اس واقعہ میں 10 کے قریب افراد شدید زخمی ہوئے ہیں، جنہیں فوری علاج کے لیے قریبی اسپتالوں میں بھیجا گیا ہے۔
ہلاک شدگان کو جواہر لعل نہرو انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (جے این آئی ایم ایس) کے مردہ خانے میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اہلکار اس واقعے سے متاثرہ خاندانوں کی شناخت اور انہیں مطلع کرنے کا کام کر رہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق مرنے والوں کی تعداد میں ضافے کا خدشہ ہے۔ تاہم بچاؤ اور راحت کا کام جاری ہے۔