بنگلورو ایجنسی مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے بنگلورو کے دو روزہ دورے کی خبر سے ریاستی بی جے پی یونٹ میں اچانک ہلچل مچ گئی ، یہ مانا جارہا ہے کہ وزیر اعلی بومئ سے ریاستی پارٹی کا بڑا حصہ ناراض ہے وہ ان کو ہٹانے کی مانگ کرسکتا ہے ۔ہندوستان لاییو کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے لیڈروں کا ایک طبقہ ان سے ملنے کی کوشش کر رہا ہے، تاکہ پارٹی کے معاملات پر ان سے بات کی جا سکے۔یوامورچہ کے ایک لیڈر کے قتل سے یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں ان کو ہٹانے کی مانگ سے وزیر اعلیٰ دباؤ میں ہیں۔ امت شاہ کے دفتر نے دیر شام ان کے دورے کا شیڈول جاری کیا۔ شاہ بدھ کی رات پہنچیں گے اور اگلی صبح پروگرام میں شرکت کریں گے۔
توقع ہے کہ وہ صبح کچھ اہم لیڈروں سے ملاقات کریں گے اور ریاست کی تازہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔مرکزی وزیر داخلہ کا یہ دورہ کافی اہم ہے ساحلی جنوبی کنڑ ضلع میں یووا مورچہ کے کارکن پروین نیتارو کے حالیہ قتل کے واقعہ سے ریاست کی بی جے پی مشکل میں پڑ گئی ہے۔ یووا مورچہ کے کارکنوں کے ایک حصے نے بغاوت کر دی ہے۔ انہوں نے ریاستی وزیر داخلہ اراگا گیانیندرا اور وزیر اعلیٰ بسواراج بومئ سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔