نئ دہلی (ایجنسی ) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ یعنی ای ڈی نے ینگ انڈین لمیٹڈ کے دفتر کو سیل کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہدایت دی ہے کہ ایجنسی کی پیشگی اجازت کے بغیر احاطے کو نہ کھولا جائے۔ جبکہ کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کی رہائش گاہ 10 جن پتھ کے باہر اضافی پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔ کانگریس دفتر کے راستے پر بھی بیریکیڈنگ کی گئی ہے۔ ینگ انڈین لمیٹڈ کے دفتر پر یہ کارروائی اس وقت کی گئی ہے جب ای ڈی نے منگل کو دہلی کے بہادر شاہ ظفر مارگ پر واقع ہیرالڈ ہاؤس سمیت کئی مقامات پر ایک دن پہلے چھاپے مارے تھے۔ پچھلے ہفتے ہی سونیا گاندھی سے ای ڈی نے تین دنوں میں تقریباً 12 گھنٹے پوچھ گچھ کی تھی۔ پچھلے مہینے کے شروع میں ہی
Delhi Police blocking the road to AICC Headquarters has become a norm rather than an exception! Why have they just done so is mysterious… pic.twitter.com/UrZCNigNHy
— Jairam Ramesh (@Jairam_Ramesh) August 3, 2022
مرکزی ایجنسی نے راہل گاندھی سے کئی دنوں تک گھنٹوں پوچھ گچھ کی تھی۔
تاہم، کانگریس نے ای ڈی کی اس کارروائی کی مخالفت کی ہے اور کانگریس دفتر کا راستہ روکنے پر احتجاج کیا ہے۔ ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے کہا ہے کہ ‘دہلی پولیس کا اے آئی سی سی ہیڈکوارٹر جانے کا راستہ روکنا ایک استثنا کی بجائے معمول بن گیا ہے! اس نے ایسا کیوں کیا یہ پراسرار ہے…. انہوں نے ٹویٹ کرکے یہ بات کہی