وارانسی : (ایجنسی)
کاشی ہندو یونیورسٹی میں طلباء کو ہندو دھرم کی تعلیم دینے کے لیے ایک خصوصی کورس چلایا جا رہاہے، جس میں ہندو دھرم سے جڑے شاستروںاور گرنتھوں کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی۔ دو سال کےاس ماسٹرز کورس کا آغاز اسی سال سے ہو رہاہے جس میں داخلہ کے عمل بھی شروع ہو گیاہے ۔
کورس کی شروعات بی ایچ یو کے فیکلٹی آف آرٹس کے انڈیا اسٹڈیز سینٹر سے کی جارہی ہے جس میں تین محکموں کے اشتراک سے اس کورس کو چلایا جائے گا۔
سینٹر فار انڈیا اسٹڈیز کے سربراہ اور اس کورس کے کوآرڈی نیٹر پروفیسر سداشیو دویدی کہتے ہیں کہ ’’ یونیورسٹی کی سو سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی بھی ایک کورس تین شعبہ جات کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ یو جی سی کے ساتھ کے کئی اسکالرز کے ساتھ بات چیت ہوئی ، جس کے بعد اس کورس پر اتفاق کیا گیا۔ یوجی سی کے چیئرمین پروفیسر ڈی پی سنگھ کا مشورہ تھا ہ کاشی ہندو یونیورسٹی کے ساتھ ہندو لفظ جڑاہے تو اس کورس کی شروعات بھی یہیں سے کی جائے ۔