مختار انصاری کے بڑے بھائی اور ممبر پارلیمنٹ افضال انصاری نے سرکار اور انتظامیہ پر الزام لگایا کہ مختار کو جیل میں مارنے کی سازش رچی گئی ہے ،ان کے کھانے میں زہر دیا گیا ہے-انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے اس سے پہلے بھی ایسی کوشش کی گئی –
ہندوستان کے مطابق افضال انصاری نے کہا کہ آواری چٹی کانڈُ میں مختار کی گواہی نہ ہو ااس لیے ان کو مارنے کی سازش ہورہی ہے کیونکہ مختار گواہی۔ دے گا تو برجیش سنگھ اور تربھون سنگھ کو سزا ہوجائے گی -سرکار ،مجرموں اور افسروں کی ملی بھگت سے سازش ہورہی ہے
دریں اثنا ڈاکٹروں نے بتایا کی مختار انصاری کی حالت مستحکم ہے اور خطرے سے باہر ہے افضال انصاری نے اپنے بھائی سے باندہ میڈیکل میں ملاقات کے بعد یوپی تک سے بات چیت میں کہا کہ ڈاکٹر بھی دباؤ میں ہیں-