نئی دہلی :
ملک میں کورونا وائرس کے معاملات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ کورونا کیسز کے ساتھ ساتھ، ویکسینیشن پروگرام کو بھی تیز کردیا گیا ہے، لیکن روزانہ لاکھوں لوگ کورونا کا شکار ہورہے ہیں۔ مرکزی حکومت کو سونپی گئی ایک رپورٹ کے مطابق ملک کے ان شہروں میں لاک ڈاؤن لگانے کی سفارش کی گئی ہے ،جہاں انفیکشن کی شرح 15 فیصد ہے۔
150 اضلاع میں لاک ڈاؤن کی تیاری
کورونا کے بڑھتے ہوئے قہر کے پیش نظر کئی اضلاع میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ لیا جاسکتا ہے ۔ وزارت صحت کی جانب سے تجویز تیار کی گئی ہے جس میں لاک ڈاؤن لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔ اس دوران صرف ضروری خدمات کو ہی چھوٹ دی جائے گی۔