لکھنؤ :(ایجنسی)
یوگی حکومت نے لاوارث جانوروں کو روکنے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ حکومت نے ان کسانوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کو کہا ہے جو گایوں کو دودھ دینا بند کرنے پر بے سہارا چھوڑ دیتے ہیں۔ یوپی حکومت نے پیر کو کہا کہ ایسے کسانوں کے خلاف جانوروں پر ظلم کی روک تھام کے قانون کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔
مویشی پالنے کے وزیر دھرم پال سنگھ نے کہا، ’قصائی اور کسان میں فرق ہوتا ہے۔ ہم کسانوں کا خیال رکھیں گے قصائیوں کا نہیں۔ جانوروں پر ظلم کی روک تھام کے قانون کے تحت اپنے جانوروں کو چھوڑنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔‘ انہوں نے اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ایس پی ایم ایل اے اودھیش پرساد کے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا۔
پرساد نے حکومت سے آوارہ جانوروں کے مسئلے سے نمٹنے اور ان کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کو معاوضہ دینے کی اسکیم سے متعلق سوالات پوچھے تھے۔ اس کے جواب میں وزیر نے کہا، ’’یہ آوارہ مویشی نہیں ہیں، بلکہ انہیں چھوڑ دیا گیا ہے۔ سب جانتے ہیں کہ انہیں کس نے چھوڑا۔ جب گائے دودھ دیتی ہے تو اسے رکھا جاتا ہے اور جب دودھ دینا بند کردیتی ہے تو چھوڑ دیا جاتا ہے۔