واشنگٹن:
امریکی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کےحوالے سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم کو آگے بڑھانے کا عمل جاری رکھے گا۔
گزشتہ روز کو امریکی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ سوڈان اور اسرائیل کے درمیان تعلقات دونوں ممالک اور اقوام کے مستقبل کے لیے مفید اور موثر ثابت ہوں گے۔