صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں صدر اردگان نے مد مقابل کمال کلچدار اولو کو شکست دے دی ۔
28 مئی رن آف الیکشن میں طیب اردگان نے 52.09 فیصد ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جبکہ اپوزیشن کے امیدوار کلچدار اولو 47.91 فیصد ووٹ حاصل کر سکے۔
ترکیہ صدارتی الیکشنز کے پہلے مرحلے میں کوئی امیدوار بھی سادہ اکثریت حاصل نہیں کر سکا تھا اور اور شیڈول کے مطابق صدارتی انتخابات دوسرے مرحلے میں داخل ہو گئے تھے ، جبکہ آج دوسرے مرحلے کے انتخابات میں طیب اردگان نے سادہ اکثریت حاصل کر لی۔
طیب اردگان 600 ارکان پر مشتمل پارلیمنٹ میں میں بھی بھاری اکثریت حاصل کر چکے ہیں